اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی جانب سے بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے ویڈیو شواہد منظرِعام پر آچکے ہیں۔ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خوارجی عناصر بچوں کو آگے اور پیچھے رکھ کر اپنی نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خوارجی عناصر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے بچوں کے درمیان موجود ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلا میدان ہو یا مدرسہ، خوارج سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لے بچوں کے درمیان پناہ لیتے ہیں۔خوارجی عناصر بچوں کو دانستہ طور پر ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائی سے گریز کریں۔بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خوارجی عناصر کی بزدلانہ سوچ اور انسانی جانوں کے لیے ان کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔