Sun, November 29, 2026 11:18 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید، سول سوسائٹی تحریک تشکیل دینے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ صعد رفیق نے ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی تاہم ایک سول سوسائٹی تحریک تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
فیس بک پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں یا میرے رفقاء نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے، اس حوالے سے پھیلائے جانے والا پروپیگنڈا، خبریں یا تجزیے درست نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار، اعلٰی تعلیم یافتہ ٹیکنو کریٹس، بزنس می، قانون دانوں، دینی اسکالرز، ریٹائرڈ سول و فوجی افسران اور نمایاں سیاسی و صحافتی شخصیات پر مشتمل قومی بیداری کی ایک تحریک تشکیل دی جا رہی ہے جو کہ جماعتی دھڑے بندیوں سے بالاتر ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریک کو الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک کا مقصد قومی زندگی کے مختف شعبوں میں تحقیق، علم، غور و فکر، مکالمے اور کامیاب عالمی تجربات کی روشنی میں سیاسی، انتخابی، انتظامی، عدالتی، تعلیمی اور ادارہ جاتی اصلاحات تجویز کرنا ہے تاکہ گورننس کے فرسودہ نظام سے نجات پا کر پاکستان آگے بڑھ سکے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکے، اب مستقبل نوجوان کا ہے، اسے ورثے میں ایک دھندلا، لڑکھڑاتا، غیر منصفانہ یا آمرانہ رویوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا پاکستان نہیں بلکہ ایک چمکتا دمکتا روشن اور آگے بڑھتا جمہوری پاکستان دے کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کی اس تحریک میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور جماعتی وابستگیوں سے دور ماہرین سب شامل ہیں۔ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے افراد کی سیاسی وابستگیوں پر کوئی پابندی نہیں، آپ اپنی پسندیدہ جماعت میں رہیں یا کسی بھی جماعت میں نہ ہوں لیکن حق کو حق کہا جائے گا اور غلط کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔!سعد رفیق نے کہا کہ صلے و ستائش کے طلبگار، جلد باز، چاپلوس، انتہا پسند، غیر جمہوری، منتقم مزاج، اقتدار کے بھُوکے، احکامات لینے والے یا کسی بھی کلٹ کے فالوورز ہمارے قافلے کا حصہ نہیں ہوں گے، ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک صحیح معنوں میں ایک جدید اسلامی، جمہوری، آئینی، منصفانہ، پروگریسو، پرامن، متحد، پرامن، متحد، مستحکم، خوشحال ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، اندورنی قوی تنازعات طاقت کی بجاۓ مکالمے اور رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم افراد یا دھڑوں کی نہیں، محض، آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہمارے یہاں بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سوچیں موجود ہیں، ان کے بیچ ہم آہنگی پیدا کرنا اور انھیں اندرونی جمہوریت کے لیے قائل کرنا ہمارے مشن کا حصہ ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری فیصلہ سازی میں علم، محنت، مہارت اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، اسکا راستہ نکالنا ہوگا۔ پاکستان کی سول سوسائٹی کو اپنے حقوق کی حفاظت، فرسودہ نظام سے نجات اور ریاست کو سب کے لیے ماں جیسا بنانے کے لیے اٹھنا، متحد ہونا اور جاگنا ہوگا۔