Mon, November 30, 2026 12:28 am
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

الجزائر سے مراکش تک فجر کی نماز کے لیے بچوں کو جگانے کی تحریک سوشل میڈیا پر وائرل

الجزائر سے شروع ہونے والی بچوں کو فجر کی نماز مسجد میں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دینے والی خوبصورت تحریک اب مراکش سمیت دیگر عرب علاقوں میں بھی پھیلنے لگی جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔الجزائر میں ’رجال الفجر‘ یعنی مردانِ فجر کے نام سے شروع ہونے والی اس تحریک کا مقصد کم عمر بچوں میں نماز کی پابندی، نظم و ضبط اور اچھے اخلاق کی بنیاد بچپن ہی سے مضبوط کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت بچوں کو صبح سویرے بستر چھوڑ کر مسجد پہنچنے اور فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ابتدا میں چند بچوں سے شروع ہونے والی یہ کوشش رفتہ رفتہ کمیونٹی کی شمولیت اور سوشل میڈیا کے ذریعے مقبول ہوتی گئی، جب کہ مراکش میں بھی ’فرسان الفجر‘ یعنی صبح کے شہسواروں کے نام سے اسی نوعیت کی تحریک سامنے آئی، جہاں صبح کی تاریکی میں مسجد کی جانب بڑھتے ننھے قدموں کی تصاویر اور ویڈیوز نے لوگوں کے دلوں میں خوشی اور امید پیدا کردی۔اس تحریک کو محض نماز کی ادائیگی تک محدود نہیں سمجھا جا رہا بلکہ اسے بچوں میں وقت کی پابندی، صفائی، نظم و ضبط، باہمی دوستی، احترام اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی ایک عملی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ بچوں کو نصیحتوں کے ذریعے اچھا انسان بنانے کے بجائے روزمرہ زندگی میں مثبت عادات اپنانے کا موقع فراہم کرنا اس مہم کا نمایاں پہلو ہے۔