Sun, November 29, 2026 11:18 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کے معاہدے پر دستخط

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ایس اے پی کے نفاذ کے منصوبے کا معاہدہ EY Ford Rhodes کے ساتھ کرلیا۔پی اے اے میں ادارہ جاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے سے ادارے کے آپریشنز اور انتظامی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے آپریشنل کارکردگی، شفافیت اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہے۔ایس اے پی سسٹم کے ذریعے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں معلومات کے مربوط انتظام اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ دیا جائے گا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے پر ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کیے گئے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے کی تقریب میں EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ترجمان پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جدید ڈیجیٹل حل اپنا کر عالمی معیار اور ہوا بازی کی صنعت کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب گامزن ہے۔