Sun, November 29, 2026 11:18 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

عمران خان کو کسی سمجھوتے کے تحت رہا کرانے کی سوچ کے خلاف ہوں، محمود اچکزئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرکے عمران خان کو رہا کرانے کی حکمت عملی کے حامی نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر ایک ایسی سوچ بھی موجود ہے جس کے تحت حالات جیسے بھی ہوں، صرف عمران خان کو باہر نکالنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے ساتھ ان کی مجوزہ بات چیت کا دائرہ صرف الیکشن کمیشن اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک محدود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بڑے سے بڑا نقصان برداشت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ہر صورت دوسروں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اس خدشے کا اظہار کرتے آرہے ہیں کہ لوگ ناراض ہوں گے۔ انہوں نے لندن کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے ملک چلانے کے طریقہ کار سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا۔محمود خان اچکزئی نے موجودہ وفاقی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت اور دولت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ یہ بچوں کو ڈائریکٹ گولیاں مارتی ہے، ڈی چوک پر کیا ہوا تھا؟ تحریک انصاف کے بچوں نے کیا کیا تھا؟۔