گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد نے تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو تحصیل سرائے عالمگیر میں دورانِ تعیناتی انجام دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون بھی موجود تھے۔سعدیہ ڈوگر کی بطور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر تعیناتی کے دوران شہری سہولیات کی بہتری، بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس، ریونیو خدمات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی اور مختلف انتظامی امور میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔