تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ شادمان میں واقع نجی ہوٹل کی مینجر رابعہ سلیم اور محمد محمود فحاشی کا اڈہ چلا رہے ہیں۔اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر مجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر مذکورہ ہوٹل پر چھاپہ مارا، جہاں ایک خاتون اور چار مرد موجود پائے گئے۔پولیس ٹیم نے موقع پر موجود تمام پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں خاتون نائیکہ رابعہ سلیم، علی حمزہ، نوید صادق، عزیز خان اور محمد نعمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ نائیکہ کا ساتھی محمد محمود موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔اس موقع پر ڈی پی گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال اور معاشرتی تحفظ کو یقینی بنانا گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔