Sun, November 29, 2026 11:18 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

اداکار سلیم شیخ کی بیٹی ماڈل سلینا سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور لاہور میں منعقد ہونے والی شندی کی رنگا رنگ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔تقریب میں دلہا دلہن کے ساتھ دونوں خاندانوں کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی اور موسیقی پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔شندی کی تقریب خوش گوار اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ ایک ساتھ رقص کرتے اور جشن مناتے دکھائی دیے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں خاندان کے مختلف افراد کو رقص میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ تقریب کی تصاویر میں بھی خوشی اور اپنائیت کا ماحول نمایاں ہے۔سلینا کے والد سلیم شیخ کا تعلق پاکستان کے معروف شوبز خاندان سے ہے۔ ان کے بھائی سینئر اداکار جاوید شیخ ہیں، جبکہ اداکار بہروز سبزواری بھی ان کے بہنوئی ہیں۔ اسی وجہ سے سلینا کی شادی کی تقریبات میں شوبز سے وابستہ معروف خاندان کے افراد کی موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سلینا اور ان کے شریک حیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے خوش گوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔