Mon, November 30, 2026 12:02 am
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

فوڈ ایگ پاکستان کی شاندار کامیابی؛ پاکستانی مصنوعات میں دنیا کی بھرپور دلچسپی

فوڈ ایگ پاکستان2026 کی شاندار کامیابی کے ساتھ عالمی خریداروں کا پاکستانی مصنوعات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار ہوا ہے۔پاکستان میں زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ کامیابی سے اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان167.82ملین ڈالرزکے100 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔ چین نے50 ملین ڈالرزکا سیلز آرڈر دیا جبکہ تل، سمندری خوراک اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے لیے مزید 20 ملین ڈالرزکے معاہدے طے پائے۔اسی طرح برطانیہ نے12.11ملین ڈالرز، سعودی عرب نے 7.6 ملین ڈالرزاور کینیا نے چاول کی خریداری کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کے معاہدے کیے۔یہ نمائش پاکستان کی زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ،عالمی منڈیوں تک رسائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔