Mon, November 30, 2026 12:02 am
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے اپنے انٹرفیس کو مزید سادہ اور خوبصورت بنانے کے لیے نیا ڈیزائن متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت نیچے موجود ٹیب بار سے آئیکنز کے ساتھ لکھے گئے نام ہٹا دیے جائیں گے۔واٹس ایپ بِیٹا اِنفو کے مطابق یہ نیا ڈیزائن واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن 26.46.10.71 میں سامنے آیا ہے۔ تاہم، فی الحال صرف بیٹا صارفین ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔نئی تبدیلی کے بعد اپ ڈیٹس، کالز، کانٹیکٹس، چیٹس اور یو کے ٹیبز صرف آئیکنز کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ اس سے ٹیب بار کم جگہ گھیرے گا اور اسکرین پر مواد دیکھنے کے لیے مزید جگہ دستیاب ہوگی۔نیا ڈیزائن آئی فون پر تھریڈز ایپ کے ٹیب بار سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس سے قبل آئی او ایس 26 کے ساتھ ٹیب بار میں لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن بھی متعارف کرایا تھا لیکن اس وقت آئیکنز کے ساتھ تحریری نام برقرار رکھے گئے تھے۔نئے ڈیزائن کی عام صارفین کے لیے دستیابی متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔