تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا جس میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت اور بعض اہم کھلاڑیوں کی واپسی بھی شامل ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ سمیت دیگر اہم کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی اسکواڈ میں جیک کلیٹن، کیمرون گرین، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، کوری روکی چولی اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔بیٹر جیک کلیٹن اور اسپنر کوری روکی چولی پہلی مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق نیتھن لیون کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، تاہم حالیہ میچز میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ ایک کھلاڑی کی شمولیت کا فیصلہ شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی دورہ آسٹریلیا کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں سات فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ول او رورکی، میٹ فشر اور مائیکل رائے کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ انجری کا شکار مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر مکمل فٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ٹام لیتھم کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں میٹ فشر، ڈین فوکس کرافٹ، ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکلز، ول او رورکی، گلین فلپس، مائیکل رائے، راچن رویندرا، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔