تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے ساحل پر میراتھن کا انعقاد

کراچی: اسپیشل اولمپک پاکستان کے تحت خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔
اتوار کو کراچی کے ساحل پر ایمار سینٹر، ڈی ایچ اے میں ہونے والی 12 ویں ایس او پی لیکسن انوسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، ان میں عام شہری، ان کے اہل خانہ، اعلیٰ سرکاری حکام، معروف کھلاڑی، مشہورفنکار، غیر ملکی سفارت کار اور ذہنی طور پر معذور افراد بھی شامل تھے۔یونیفائیڈ میراتھن کا افتتاح ذوالفقار لاکھانی نے کیا جبکہ تقریب تقسیم انعامات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر مبشر حسن، ماجد عزیز، ایس او پی کی برانڈ ایمبیسیڈر ثروت جیلانی، فیصل بینک کے یوسف حسین، ڈاکٹر اختیار بیگ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اقرا جنت، اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز ڈاکٹر شہر یار بانو رائے، حاجی غلام محمد خان و دیگر شامل تھے۔سمندر کنارے تجربہ کار افراد کے لیے 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن کے ساتھ 10 اور 5 کلومیٹر کی دوڑ بھی منعقد ہوئی جبکہ خصوصی افرد، بچوں اوربزرگوں کے لیے ایک کلومیٹر کی یونیفائیڈ واک اور وہیل چیئر دوڑ بھی میراتھن کا حصہ بنی۔21 کلو میٹر کی مردوں کی ہاف میراتھن انٹرنیشنل رنر محمد سجاد نے جیت لی، یونس خان نے دوسری اور امین مکاتی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کی ہاف میراتھن عظمیٰ نے جیتی، سنجیتا دوسرے اور عظمیٰ عابد تیسرے نمبر پر رہیں، 10 کلومیٹر کی مردوں کی دوڑ عثمان نے جیت لی، اذان دوسرے اور معاذ اویس تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی 10 کلو میٹر کی دوڑ 10 سالہ کائنات خلیل کے نام رہی، سحرش خان نے دوسری اور ایمیلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یونیفائیڈ میراتھن کے موقع پر میکڈونلڈز پاکستان سمیت مختلف اداروں کی جانب سے اسٹالز پر شرکا کو بلا معاوضہ اشیاء خور و نوش فراہم کی گئیں۔