Sun, November 29, 2026 11:10 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

ویانا میں سال 2026ء کی پہلی بھرپور برف باری، درجہ حرارت بھی نقطہِ انجماد سے نیچے آگیا

ویانا :آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سال 2026ء کی پہلی بھرپور برف باری درجہ حرارت بھی نقطہِ انجماد سے نیچے آگیا۔ جبکہ برف باری سے معمولات زندگی اورٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برف، بلیک آئس اور شدید پھسلن کے خطرات کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔ برف باری نے پورے شہر کو سفید چادر اوڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام محصور ہو کر رہ گیا۔اس کے ساتھ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرم لباس، حفاظتی جوتوں اور محتاط ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں کیونکہ درجہ حرارت منفی میں رہنے کے باعث برف پگھلنے کے بجائے مزید جمنے کا امکان ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ کئی بسوں اور ٹراموں نے محدود روٹس پر ہی سروس برقرار رکھی۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا، رات گئے شروع ہونے والی برف باری صبح تک شدت اختیار کر گئی، جس سے مرکزی شاہراہیں، گلیاں اور عام راستے مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے۔ ٹریفک حکام کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ کئی بسوں اور ٹراموں نے محدود روٹس پر ہی سروس برقرار رکھی۔ شہر کی روزمرہ سرگرمیوں پر بھی نمایاں اثر پڑا ہے، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم دیکھنے میں آئی جبکہ ایمرجنسی سروسز کو بھی معمول سے زیادہ کالز موصول ہوئیں۔ موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری اور سردی کی شدت میں اضافے سے سردی میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔ میونسپل عملہ برف ہٹانے اور سڑکوں پر نمک چھڑکنے کے کام میں مصروف ہے مگر برف کی مسلسل بارش کے باعث صورتحال اب بھی مشکل بنی ہوئی ہے۔