تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

ٹی 20 کرکٹ بولرز کیلئے بہت سخت، میں بھی اس میں جدوجہد کر رہا ہوتا، وقار یونس

کراچی: سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ بولرز کیلئے بہت سخت ہے، میں بھی اگر کھیلتا تو اس میں جدوجہد کر رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے بیٹرز بہت جدت پسند ہو گئے اور بہت سارے مختلف شاٹس کھیلتے ہیں، ان کو بولنگ کرنا آسان نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر لطف اندوز ہوتا۔سابق کپتان نے کہا کہ بیٹ اور بال میں توازن ہونا چاہیے، چھوٹے گرائونڈز میں بولرز کیلیے اچھا پرفارم کرنا بیحد مشکل ہو جاتا ہے، فلیٹ پچز نے بیٹرز کو مضبوط بنا دیا، توازن لانے کیلیے بہتر پچز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیزرٹ وائپرز میں شامل بابر اعظم کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنائی، اس کے بعد 2 میچز میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے لیکن یہ طویل ٹورنامنٹ ہے۔انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ بابر یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوں گے اور اپنی ٹی 20 فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو 5 برس ہو گئے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ پہلے سے بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے، میں بھی بطور کمنٹیٹر اس لیگ سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔