Mon, November 30, 2026 12:54 am
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین اعزاز برائے بہادری سے نواز دیا گیا

آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر مسلح حملہ آور کو قابو کرکے متعدد افراد کی جانیں بچانے والے بہادر شہری احمد الاحمد کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کراس آف ویلر سے نواز دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن نے 29 نومبر 2026 کو اس اعزاز کا اعلان کیا۔ احمد الاحمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے چھٹے شہری بن گئے ہیں۔دسمبر 2025 میں سڈنی کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر ایک یہودی تقریب کے دوران دو مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس دوران احمد الاحمد نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک حملہ آور پر پیچھے سے جھپٹ کر اس کی رائفل چھین لی اور اسے زمین پر گرا دیا۔ اس کارروائی کے دوران دوسرے حملہ آور کی فائرنگ سے وہ متعدد گولیاں لگنے کے باعث زخمی بھی ہوئے تھے۔