کراچی: شہیدِ ملت روڈ انڈر پاس میں مکسنگ ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، عمر 24 سے 25 سال کے درمیان ہے، لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ شدید زخمی ہونے والا تیسرا نوجوان بھی دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد انڈر پاس عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔