Sun, November 29, 2026 11:26 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط

پیرس: گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر چیمبر کے صدر شیخ محمد غلام حسین جج، سینئر نائب صدر محمد ارشد مغل اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر ، سابق ایگزیکٹو ممبر GCCI محمد طیب مشتاق نے ایگزیکٹو و سینئر ممبران اور مقامی بزنس کمیونٹی کے ہمراہ چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس اہم اجلاس میں سی ای او پنجاب کیش اینڈ کیری چوہدری طاہر، سابق ایگزیکٹو ممبر GCCI محمد طیب مشتاق، امیدوار برائے ایم پی اے محمد افضل چیمہ، ڈائریکٹر ہونڈا گوجرانوالہ قیصر گُل، جی ایم شمع رائل سٹی فتح جنگ ملک بشیر حیات , چیئرمین آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (APSSITA) سلمان قادر پھلروان، سابق چیئرمین شیخ عثمان مشتاق، سابق چیئرمین چوہدری ناصر یعقوب، سینئر وائس چیئرمین عابد منیر اور سابق وائس چیئرمین شہباز الیاس سمیت دیگر ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے فرانس، برطانیہ اور اٹلی میں “شمع” سیلا چاول متعارف کروانے کے اپنے 35 سالہ کامیاب سفر اور آئندہ سال یورپ میں کاروباری توسیع کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوجرانوالہ کی معیاری صنعتی مصنوعات کو یورپ اور امریکہ کی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے اپنے مکمل تعاون اور میزبانی کی پیشکش کی۔ سردار ظہور اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے زرعی برآمدات کا فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر گوجرانوالہ چیمبر کی جانب سے چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اسی طرح چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ سردار ظہور اقبال نے بھی صدر گوجرانوالہ چیمبر غلام حسین جج، چیئرمین ایپسٹا سلمان قادر پھلروان، سابق چیئرمین محمد عثمان مشتاق، سابق چیئرمین چوہدری ناصر یعقوب، سابق ایگزیکٹو ممبر محمد طیب مشتاق اور سینئر ممبر ایپسٹا یعقوب مغل کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔اس موقع پر عہدیدارانِ چیمبر نے مہمان وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے جلد ہی گوجرانوالہ کے تمام صنعتی شعبوں پر مشتمل ایک خصوصی تجارتی وفد یورپ بھیجا جائے گا۔