گجرات: سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل نے ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت زیرِ تعمیر کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اور 100 کیوسک گنجائش کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے منصوبے کی پیش رفت اور تکنیکی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں