Sun, November 29, 2026 11:36 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاک فوج کے دستے روانہ

پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ ہوگئے جب کہ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فوجی تعیناتی مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، جس کی بنیاد دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات پر ہے۔بیان کے مطابق پاکستان، مملکت کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، یہ دستے سعودی سرزمین پر، طے شدہ معاہدوں اور دفاعی تعاون کے قائم کردہ فریم ورک کے تحت اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔یہ تعیناتی ابھرتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے تناظر میں مملکت کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی، تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون کے پائیدار بندھنوں کو اجاگر کیا گیا۔مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔