Sun, November 29, 2026 11:26 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

نئے صوبوں کے قیام پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پُراسرار خاموشی

اسلام آباد: ملک میں نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق حکومت اور حکمراں جماعتوں کے درمیان مشاورت کے حوالے سے پراسرار خاموشی دکھائی دیتی ہے۔نجی ٹی وی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نئے صوبوں کے قیام اور اس کے لیے ریفرنڈم کرانے سے متعلق وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وفاقی حکومت (اتحادی جماعتوں) نے ان معاملات پر تاحال کوئی باضابطہ مشاورت نہیں کی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حکومتی شخصیات کی جانب سے اس موضوع پر بارہا اظہار خیال کیا گیا ہے، تاہم پارٹی یا حکومتی سطح پر کسی پالیسی کی تشکیل کا عمل سامنے نہیں آیا۔باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان ان تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کا امکان موجود ہے، لیکن نئے صوبوں کی تشکیل یا عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرانے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) یا حکومت نے اب تک کوئی باضابطہ اجلاس منعقد نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی منظم مشاورت یا فیصلہ سازی کی اطلاع ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما نے بھی رابطہ کیے جانے پر تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے اندر ان دونوں معاملات پر باضابطہ طور پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ حکومتی سطح پر بھی ایسی کسی مشاورت کا انعقاد نہیں کیا گیا جسے مستقبل کی سرکاری پالیسی یا حتمی فیصلے کی بنیاد قرار دیا جاسکے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا کے بیانات میں اس موضوع پر بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فی الحال پراسرار خاموشی اور محتاط طرز عمل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بحث میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی جانب سے شدت کے ساتھ بیانات سمیت متعدد وفاقی وزرا و دیگر سیاسی شخصیات کے بیانات بھی سامنے آچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض بااثر حلقے اس معاملے کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں اور حکومتی وزرا کے حالیہ بیانات کو بھی اسی دباؤ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے، تاہم اب تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے کسی مخصوص حکمت عملی کی منظوری یا مجوزہ اقدامات کے آئینی اور سیاسی نتائج پر اتفاق رائے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت اس معاملے پر محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کسی واضح سرکاری یا سیاسی مؤقف کے اعلان سے گریز کررہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پارٹی اور حکومت کے اندر باضابطہ مشاورت نہ ہونے سے یہ سوال بھی برقرار ہے کہ آیا وزرا کے بیانات کسی ممکنہ حکومتی پالیسی کی ابتدا ہیں یا پھر نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق ایسی بحث کا حصہ ہیں جسے بعض بااثر حلقے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ غور نہ کیے جانے تک حکومت کا حتمی مؤقف غیر واضح رہے گا۔