Sun, November 29, 2026 11:26 pm
تازہ ترین خبریں
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط محبت کرنے والے دوست ہی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انعام الحق سیٹھی کی رہائشگاہ پر دوستوں کی آمد سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا کچہری ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جانب سے ٹرنسفر ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کو دورانِ تعیناتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ، ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ:نائیکہ سمیت 5 ملزمان گرفتار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل

وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات؛ بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر عماد فاخوری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں توانائی اصلاحات، نجکاری اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت بجلی کی قیمتوں میں استحکام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات، نجکاری کے عمل اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹیرف فنانسنگ کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے اور انہیں بتدریج کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کے تمام اصلاحاتی اقدامات کا بنیادی مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کو روکنے اور ان میں بتدریج کمی لانے کے لیے ٹیرف فنانسنگ سمیت جدید مالیاتی ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو فروغ دینے اور ترقیاتی منصوبوں میں مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ملاقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفرا اسٹرکچر کے نفاذ اور نیشنل گرڈ کی استعداد کار میں اضافے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ کمرشل فنانسنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر عماد فاخوری نے کہا کہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایف سی پاکستان کے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے باہمی اشتراک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔