میچ منسوخی کے خطرے کی تلوار سروں پر لٹک گئی‘ سری لنکا کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلہ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ خطرے کی گھنٹی بج گیا‘ سری لنکا کی طرف سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی گئی ہے ‘ سری لنکا کرکٹ حکام کی طرف سے پی سی بی کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ منسوخ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچ نہ صرف تجارتی لحاظ سے انتہائی اہم ہے بلکہ اس سے سیاحت کی مد میں متوقع آمدن بھی جڑی ہوئی ہے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات، غیر معمولی حالات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھا جائے دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے لیے پس پردہ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ کو پی سی بی سے بات چیت اور ثالثی کا کردار سونپا گیا ہے