شارجہ :پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں یو اے ای فلیگ ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اماراتی پرچم سے محبت، احترام اور قومی یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری، ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ظفر طاہر، کارپوریٹ مینیجر اسامہ حسن، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سابق سینئر نائب چیئرمین سید سلیم اختر، ڈاکٹر اکرم شہزاد اور فراز احمد صدیقی نے شرکت کی۔اس موقع پر بچوں کی شرکت نے تقریب کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم کے احترام، اتحاد، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے امارات کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب نے بچوں میں قومی اقدار، پرچم کے احترام اور متحدہ عرب امارات سے محبت کے جذبات کو فروغ دینے کا مثبت پیغام دیا۔