ایشوریا رائے نے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے طلاق کی افواہوں کا دم توڑ دیا

بھارتی سپر سٹارز سابق مس ورلڈ ایشوریا اور اداکار ابھیشک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی اور شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں بھی کیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے اب کچھ عرصے سے انکے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ گردش کر رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام شیئر کیا اور ابھیشک کے بچپن کی تصور اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ 50ویں سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں جوڑے کی طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے کر تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا اور پوسٹ وائرل ہوگئی ہے