پاکستان پریس کلب لندن کی ماہانہ میٹنگ، نئے دفتر ایسٹ ہم میں منعقد، عہدیداران و ممبران کی بھرپور شرکت

لندن : پاکستان پریس کلب لندن کی ماہانہ میٹنگ صدر چوہدری تبریز عورہ کی زیرِ صدارت کلب کے نئے دفتر ایسٹ ہم میں منعقد ہوئی، جس میں کابینہ ممبران، عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ میں سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری، چیئرمین اسد ملک، جنرل سیکرٹری میڈم سائرہ خان، جوائنٹ سیکرٹری صغیر بھٹی، نائب صدور میاں فرخ شمسی اور زین العابدین، سوشل میڈیا سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد، انفارمیشن سیکرٹری قیصر چوہدری، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد اسد نواز، اشتیاق گھمن، راجہ سرفراز نواز، چیئرمین کمیٹی ناصر اقبال، میڈم فریعہ سوری، ڈاکٹر فیصل، طارق محمود، فاروق شاہ اور نور ملک سمیت دیگر عہدیداران و ممبران شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کی سعادت سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری نے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری میڈم سائرہ خان نے گزشتہ ماہ کلب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کلب کی آئندہ سرگرمیوں، صحافتی امور اور کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر چوہدری تبریز عورہ نے تمام عہدیداران، ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب لندن کے پلیٹ فارم سے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ لندن میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے باہمی اتحاد، تعاون اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ محمد اسد نواز، راجہ سرفراز نواز اور دیگر عہدیداران نے کلب کی بہتری، اتحاد و اتفاق اور صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔
سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا
ماہانہ میٹنگ کے موقع پر سوشل میڈیا سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد اور کونسلر تھروک قیصر عباس گوندل کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔سالگرہ کی تقریب میں بزنس مین میاں گلزار، فش اینڈ چپس گڈمیز کے چوہدری اکمل، سماجی شخصیت فواد مرزا، شیخ طاہر، میڈم نادیہ عباس اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران اور ممبران نے چوہدری عبدالرحمن سجاد اور کونسلر قیصر عباس گوندل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی