دہلی: بھارت کو گزشتہ برسوں میں خواتین کے خلاف جرائم اور جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے باعث شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ دہلی کو بارہا ایسے جرائم کے حوالے سے نمایاں کیا جاتا رہا ہے اب ایک بار پھر دہلی پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں گزشتہ دو ہفتے کے دوران مجموعی طو رپر 191بچوں سمیت 8سو سے زائد افراد اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے بارے میں کچھ معلومات اداروں کو میسر نہیں آ رہیں ‘ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد دہلی کو خواتین اور بچوں کے لیے مزید غیر محفوظ شہر قرار دیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد کا لاپتہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے گزشتہ سال بھی دہلی سے 24 ہزار 500 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 60 فیصد سے زیادہ خواتین شامل تھیں