سلاؤ (ساجد جنجوعہ) برٹش کشمیری لیڈر ن لیگ کے راجہ محمدشبیر خان ناڑوی واپس برطانیہ پہنچ آئے۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ سلاؤ کے سابق چیف آرگنائزر، سابق امیدوار برائے کونسلر، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ماتھے کا جھومر، متانت، بُردباری، سیاسی بصیرت اور سنجیدہ قیادت راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر کے معتمد خاص سابق وزیر آزاد کشمیر جناب راجہ نصیر احمد خان مرحوم کے دست راست اور عوام علاقہ ناڑ مندو خان کی سیاسی پہچان حلقہ نمبر 4 سہنسہ کی جان ضلع کوٹلی کی شان حاجی راجہ محمد شبیر خان ناڑوی وطن عزیز آزاد کشمیر میں کچھ عرصہ قیام پزیر رہنے کے بعد آج 4 نومبر 2026ء کو واپس برطانیہ پہنچ آئے ہیں۔
سلاؤ میں ان کی رہائشگاہ پر عزیز و اقارب، رشتہ دار برادری، عوام علاقہ، پارٹی کارکنان اور کمیونٹی ممبران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں انہیں سرزمین برطانیہ پر گھر پہنچنے پر خوش آمدید کہا گیا۔ وہیں ان سے سلاؤ میں سہنسہ سے منتخب ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ آصف خان MLA کے اعزاز میں 8 نومبر کو منعقدہ جلسۂ عام کے سلسلہ میں کی جانے والی تیاریوں پر صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہے۔ کشمیری لیڈر جناب راجہ محمد شبیر خان ناڑوی صاحب AK سے UK تقریب میں شرکت کیلئے بروقت پہنچ آئے ہیں۔ بلاشبہ سلاؤ کے برٹش کشمیریوں خاص کر تحصیل سہنسہ کے عوام کی جانب سے راجہ آصف خان کے استقبال کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔