پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیںذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی متنازعہ پوسٹ کے بعد پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریک یافتہ کرکٹرز کو پابند کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد کریں بصورت دیگر سخٹ ایکشن لیا جائے گا میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی اور متنازعہ پوسٹ پر نسیم شاہ کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانے کے ساتھ نسیم شاہ کو اس پوسٹ پر معافی بھی مانگنا پڑی ہے تمام کرکٹرز نے پی سی بی حکام کو میڈیا پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس حوالے سے کھلاڑیوں کے مینجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔