ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کردیاجان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے ویڈیو میں جان سینا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا، لیکن اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیںانہوں نے بتایا کہ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کردار کے لیے تیار ہیں۔