اب تک کی سب سے بڑی دریافت,سائنس دانوں نے ہزاروں نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے

روبن آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی دریافت کرتے ہوئے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے ہیں ماہرین ابھی تک روبن کے جمع کیے گئے ڈیٹا کا مکمل تجزیہ بھی نہیں کر پائے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آبزرویٹری کے باضابطہ آغاز کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا‘ آبزرویٹری نے 80 ہزار سے زیادہ پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیاجن میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو پہلے دیکھے جا چکے تھے مگر بعد میں ان کے مدار واضح نہ ہونے کے باعث ’گم‘ ہو گئے تھے مختصر یہ کہ کائنات کے راز اب پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ہمارے سامنے آ رہے ہیں اور یہ رفتار ابھی کم ہونے والی نہیں ہے۔