مائیکروویو میں فرنچ فرائز بنانا زیادہ فائدہ مند کیوں؟ سائنسی ماہرین نے راز سے پردہ اٹھا دیا

یونیورسٹی آف الینوائے کے محققین نے پایا ہے کہ مائیکرو ویو فرائینگ فرنچ فرائز بنانے کے روایتی طریقے سے زیادہ بہتر ہوسکتی ہے سائنسدانوں کے نتائج بتاتے ہیں کہ روایتی فرائیز کو مائیکرو ویو ہیٹنگ کے ذریعے فرائی کرنے سے تیل کے جذب کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ انہیں کرسپی ساخت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے چکنائی کی زیادہ مقدار صحت کے مسائل جیسے موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہوتی ہے۔ تیل کی زیادہ مقدار ذائقے میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس میں بہت زیادہ توانائی اور کیلوریز بھی ہوتی ہیں۔