امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس ٹو مشن کے دوران خلا بازوں کی جانب سے کھینچی گئی زمین کی پہلی شاندار تصاویر جاری کر دی ہیں، جو اس تاریخی سفر کی ایک دل موہ لینے والی جھلک پیش کرتی ہیںناسا کے مطابق ایک تصویر میں سورج کے غروب ہونے کے وقت زمین کے کناروں پر روشنی کی خوبصورت جھلک دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر شمالی روشنیاںبھی نمایاں ہیں۔ اسی کے ساتھ زوڈیاکل لائٹ کی روشنی بھی ایک خاص انداز میں نظر آتی ہے، جو خلا سے زمین کی دلکشی کو مزید بڑھا دیتی ہے کیپسول میں موجود اپنے ذاتی کمپیوٹنگ ڈیوائس، یعنی ایک کیمرہ سے لیس ٹیبلیٹ کے ذریعے کھینچیں گئی تصاویر وائرل ہیں ایک تصویر کو ناسا نے خلا بازوں کی آنکھوں سے دیکھی گئی نیلی زمین“ قرار دیا ہے