فائیو جی کے نفاذ سے متعلق 10 سالہ روڈ میپ کا اجرا‘کمپنیاں ہزاروں سائٹس قائم کرنیکی پابندہونگی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 سال کے دوران 4 مراحل میں5جی کا نفاذ مکمل کیا جائے گاپا کستان میں 2035تک 40 شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف رکھا گیاہے۔ پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 تک 10 شہروں میں 5 جی کی توسیع ہو گی جبکہ تیسرے مرحلہ میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں 5جی کا پھیلاوہو گاکمپنیوں کے لیے ہرسال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا لازم ہے۔