آرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا بازوں کو چاند کے مدار میں 10 روزہ مشن کے لیے بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اس مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 24 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 24 منٹ) پر لانچ کیا جائے گایہ مشن پہلے 2 بار زمین کے مدار میں پرواز کرے گا اور پھر چاند کے اس حصے کی جانب روانہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا، اگر یہ مشن طے شدہ وقت کے مطابق روانہ ہوا تو ناسا کی جانب سے جنوری کے آخری میں ایک ریہرسل بھی کی جائے گی واضح رہے کہ نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 مشن چاند پر جاکر زمین پر واپس آنے میں کامیاب رہا تھا، مگر اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں تھاآخری بار ناسا نے 1972 میں اپوپو پروگرام کے تحت انسان بردار مشن چاند پر بھیجا تھا اور اب 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایسا دوبارہ کیا جا رہا ہے۔