گجرات: ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 115 انسپکشنز کی گئیں، جن میں 60 بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔مزید برآں 10 مقامات پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 97 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس دوران 6 فوڈ سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔کارروائیوں کے دوران 1.1 کلوگرام زائد المیعاد و خراب اشیائے خورونوش تلف کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کے عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔