ٹیکنالوجی کمپنی میٹا ایک نئی پریمیم سبسکرپشن سروس پر کام کر رہی ہے جو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے صارفین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ دوسروں کی اسٹوریز کو گمنام طریقے سے دیکھ سکیںفیچرز میں اسٹوریز کے لیے ایک اینیمیٹڈ ’سپر لائک‘ ری ایکشن شامل ہے، جبکہ صارفین اپنی اسٹوریز کی رسائی بڑھانے کے لیے انہیں زیادہ دیر تک دستیاب بھی رکھ سکیں گے تاہم مذکورہ نئی سروس مقامی طور پر تقریباً 1سے 2 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی اور اس کے تحت صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوریز کو کتنے لوگوں نے ایک سے زیادہ بار دیکھا انسٹاگرام پلس ممبرشپ کے لیے ابتدائی طور پر صرف میکسیکو، جاپان اور فلپائنز کے صارفین سائن اپ کر سکیں گے۔