وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری ہاﺅسنگ نورالامین مینگل کا دورہ گجرات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نورالامین مینگل نے گجرات کا تفصیلی دورہ کیا دوران دورہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا ،دورے کے دوران سیکرٹری ہاﺅسنگ نے کچہری چوک (ظہور الٰہی اسٹیڈیم) میں زیر تعمیر 100 کیوسک استعداد کے حامل جدید ڈسپوزل اسٹیشن کا تفصیلی جائزہ لیا جس منصوبے کا مقصد شہر کے مرکزی علاقوں سے بارشی و سیلابی پانی کے بروقت اوربہتر نکاس کو یقینی بنانا ہے، بعد ازاں انہوں نے مدینہ سیداں میں 40 کیوسک کے ڈسپوزل اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں نکاسی آب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے،بریفنگ دیتے ہوئے کاشنان حفیظ بٹ کا کہنا تھاشہر گجرات میں 20 کلومیٹر طویل نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں,10.5 کلومیٹر پرانے اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی اور ری ماڈلنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،بارشی و سیلابی پانی کے نکاس کیلئے 35 کلومیٹر ڈرین نیٹ ورک کی صفائی بحالی وبیڈ ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے،شہر میں مزید2 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر جاری ہے جبکہ موجودہ 5 ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کر کے انہیں مکمل طور پر فعال، خودکار اور ہائی کیپیسٹی مشینری سے لیس کیا جا رہا ہے،سیکرٹری ہاوسنگ نے بولے پل پر 2 کلومیٹر طویل اور مدینہ سیداں میں 1 کلومیٹر طویل ایچ ڈی پی ای (HDPE) فورس مین پائپ کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے ہدایت کی کہ پائپ لائن کی تنصیب بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی تکنیکی خرابی یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے،سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ گزشتہ سال گجرات کو شدید اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں،انکا مزید کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات کے مطابق گجرات میں اس سال مون سون سے قبل فیز ون کے تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ،انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو، سست روی کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ رفتار دگنی کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے