چوہدری شجاعت حسین‘ چوہدری شافع حسین سے سینیٹر سرداراحمد خان لغاری‘ سردار منصورلغاری کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سینٹر سردار احمد خان لغاری اور ایم پی اے سردار منصور لغاری کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات کے دوران پاکستان کی مجموعی سیاسی اور امن عامہ کی صورتحال پر بات چیت ملاقات کیلئے آئے دونوں رہنماو¿ں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ملاقات کے دوران دھشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،پاک فوج کا دشمن کے خلاف آپریشن غضب للحق پر سچے پاکستانی کی آواز ہے چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کو کامیاب کاروائی پرسلام پیش کرتی ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ملکی سالمیت پر حملہ آوروں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دیا ہے اتحاد کی قوت سے دشمن کی ہرسازش کو خاک میں ملا دیں گے ہماری افواج اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں پوری قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی ،کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی پاکستان ہم سب کا ہے اور ملکر ہی اسے پرامن،محفوظ اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانا ہے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا ۔صوبائی وزیر نے اوقاف اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ میں کی گئی اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا