کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاءنے بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔