میکسیکو؛ کبھی نہ ہاتھ آنے والا ڈرگ لارڈ گرل فرینڈ کی وجہ سے مارا گیا

میکسیکو کے بدنام زمانہ منیشات فروش کی موت اس کی گرل فرینڈ کی وجہ سے ہوئی دنیا کے لیے چھلاوا بننے والے میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیںمیکسیکو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ال مینچو تک رسائی اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا۔ تب ہی اس آپریشن کو حتمی شکل دی گئی میکسیکو کے وزیردفاع ریکارڈو تریویلا کے مطابق امریکی خفیہ معلومات کی مدد سے خصوصی فورسز نے اتوار کی صبح تاپالپا میں کارروائی کی عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں ڈرگ لارڈ کی گرل فرینڈ کے ذریعے ممکن ہوئی جس کی سیکیورٹی ادارے سخت نگرانی کر رہے تھے۔