جلالپور جٹاں روڈ پر واسا کے منصوبے کا آغاز، ڈی سی نورالعین کا دورہ

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ جلالپور جٹاں روڈ پر جاری تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا اور پیش رفت پر بریفنگ لی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ بولے پل سے گجرات اسٹیڈیم منصوبے کے تحت 1500 ملی میٹر زیرِ زمین پائپ لائن بچھانے کا کام آج سے شروع کر دیا گیا ہے جو تقریباً ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔جبکہ سٹیڈیم میں 100 کیوسک فٹ استعداد کا نیا ڈسپوزل اسٹیشن بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا کی جانب سے پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوتے ہی محکمہ ہائی ویز اس کے اوپر سڑک کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔ اس منصوبے سے شہر کی کچہری سے بولے اور جلالپور جٹاں روڈ پر واقع آبادیوں اور مارکیٹوں کو درپیش سیوریج اور سڑک کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔