گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر نے رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے علی الصبح فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل، طلب و رسد اور نرخوں کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق بولی کا عمل شفاف رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شاہر گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سرائے عالمگیر اور فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔دونوں افسران نے سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل، قیمتوں کے تعین اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ آڑھتیوں اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ بولی کا عمل مکمل شفاف رکھا جائے اور کسی قسم کی مصنوعی مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی۔