اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کے ملازمین میں نگہبان رمضان فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مستحق اور کم آمدن ملازمین کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شفاف تقسیم کے عمل کو یقینی بنانے اور تمام حقدار ملازمین تک راشن پیک بروقت پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کی۔