ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباءسحر کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

گجرات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباءسحر نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ علاج معالجے کی معیاری سہولیات اور صفائی کے انتظامات ہر صورت برقرار رکھے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔