کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں: شاہد آفریدی

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں شاہد آفریدی نے قومی پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو ہی نکال دیاشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آج کا دن اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلہ درپیش ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں انگلینڈ کے خلاف اپنی پلیئنگ الیون کا بھی بتایا جس میں انہوں نے بابر کو بطور اوپنر رکھا ہے پلیئنگ الیون میں بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، ابرار احمد، سلمان مرزا، عثمان طارق شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ میچ ٹیم کے لیے نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور کامیابی کا دارومدار مشترکہ اعتماد، مضبوط اعصاب اور مکمل عزم پر ہوگا۔