گجرات:ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واساکاشان حفیظ بٹ کا سٹاف گلہ پھاٹک، سرگودھا روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ، سرگودھاروڈپر درپیش سیوریج نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے دونوں اطراف نئے سیوریج نالے کی تعمیر کی ہدایات، عوامی سہولت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نور العین ،چیف آفیسر میونسپل کارپویشن کوسٹاف گلہ پھاٹک پر ریلوے کراسنگ کی فوری بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس ظفراور متعلقہ انجینئرنگ و فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واساکاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نور العین نے اسٹاف گلہ پھاٹک اور سرگودھا روڈ کا تفصیلی دورہ کیاجٹووکل سے شروع ہونیوالے پونے 2 کلومیٹر پر محیط سیوریج نالے کی تعمیرات کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیا جائے،انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا پائیدار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سرگودھا روڈ پر بارہا پانی کھڑا ہونے اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس دیرینہ مسئلے کے مستقل تدارک کے لیے ڈپٹی کمشنر نور العین نے پنجاب ڈویلپمنٹ (PDP) پروگرام کے تحت روڈ کے دونوں اطراف نئی سیوریج لائنز کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کی ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو سرگودھا روڈ پر نئے پھاٹک کے قیام کے لیے فوری طور پر این او سی کے حصول کی درخواست جمع کروانے کا حکم دیا، تاکہ آمدورفت کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر ریلوے کراسنگ سے متعلق درپیش مشکلات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی سہولت کے پیش نظر کراسنگ کی بحالی اورفوری انتظامی اقدامات پر زور دیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری ترقیاتی منصوبے جدید انجینئرنگ اصولوں کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واسا گجرات شہریوں کو بہترسیوریج سسٹم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا