گجرات : بے ہنگم ٹریفک نظام ‘پولیس چالانوں کے ذریعے حکومتی خزانے بھرنے میں مشغول

گجرات مےں پولےس ٹرےفک کنٹرول کرنے کی بجائے جرمانوں اور اےف آئی آر پر لگ گئی ہے ارکان اسمبلی نے بھی اپنے ووٹروں کو ذلےل وخوار ہونے کے بعد چھوڑ دےا ہے‘ سوشل میڈیا پر حالیہ چند یوم میں کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں لوگ الزام عائد کرتے نظر آتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ مےں بھی ٹرےفک پولےس بدتمےزی، غنڈہ گردی، لوٹ مار ،رشوت اور کرپشن سے باز نہےں آرہی ہے روزہ داروں کو دن بھر اور بالخصوص افطار سے قبل سڑکوں پر ذلےل وخوار کررہی ہے کوئی سڑک چوک اےسا نہےں جہاں رش نہ ہو اور ٹرےفک بلاک نہ ہو مگر اسکو چلانے اور رش کم کرنے کی بجائے وہ صرف اور صرف اپنی” چالانوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کرنے میں مگن ہے کسی نہ کسی غرےب روزہ دار پر مقدمہ درج کرنے مےں مصروف ہوتی ہے گجرات کے شہرےوں نے ڈی پی او گجرات ،آر پی او اور ڈی آئی جی ٹرےفک سے مطالبہ کےا ہے کہ ڈسلپن کی پابندی یقینی بنائی جائے شہرےوں نے ارکان اسمبلی کی صورتحال پر ”خاموشی“ پر بھی شدےد تنقےد کی ہے