سیکیورٹی فورسز نے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا‘پانچ ملک دشمن مار ے گئے

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیاسیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنة الخوارج کے دہشت گردوں نے پشین میں پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے، اس اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے پشین کیڈٹ کالج کے قریب ایک مکان کا گھیرا¶ کیا جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی، سیکیورٹی فورسز نے م¶ثر انداز میں جواب دیا اور فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا اور اس شدید جھڑپ کے نتیجے میں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد، دستی بم اور نقشے بھی قبضے میں لیے گئے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد مکان کی تلاشی لی تو وہاں سے جدید اسلحہ، دھماکا خیز مواد کی بھاری مقدار، دستی بم اور اہم مقامات کے نقشے برآمد ہوئے جو دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کی غمازی کر رہے تھے۔