اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم کی پرائس چیکنگ کارروائیاں‘فاروق اعظم کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے دوران مختلف بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 28 انسپکشنز کی گئیں، جن میں سے 2 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔