انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کےخلاف آگاہی دینے کیلئے خصوصی واک

گجرات:فاروق اعظم کی قیادت میں سرائے عالمگیر میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں مختلف سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی اسمگلنگ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے پیغامات درج تھے۔اے سی سرائے عالمگیر نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کی کوششیں نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں، اس لیے شہری صرف قانونی ذرائع اختیار کریں اور کسی بھی غیر مستند ایجنٹ سے رابطہ نہ کریں۔ واک کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم کی روک تھام تھا۔

خاص خبریں